منگلورو 29/ مئی (ایس او نیوز) کووڈ گائڈ لائنس کے مطابق سرکاری انتظامیہ سے اجازت حاصل کیے بغیر مہندی کی تقریب منعقد پرشوبھا نامی خاتوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس نے وبائی امراض کی روک تھام قانون کے تحت کیس دائر کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاوور گرام کی رہنے والی شوبھا نے گرام پنچایت سے کوشلیا کی شادی منعقد کرنے کے لئے اجازت لی تھی۔ شادی کی تقریب 20 مئی کو منعقد ہونی تھی اور بس اسی کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن گرام پنچایت پی ڈی او کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 19 مئی کی رات اجازت کے بغیر اور کووڈ گائڈ لائنس کی پروا نہ کرتے ہوئے مہندی کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں ساونڈ سسٹم کا بے دھڑک استعمال کیا گیا۔ آپسی فاصلہ بنائے رکھنے یا ماسک پہننے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کرناٹکا ایپیڈیمک ایکٹ اور پولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس دائر کردیا ہے۔